خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کی سب سے زیادہ شرح سعودی عرب وقطر میں ہیں

دوحہ( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک) خلیجی ممالک میں عالمی وبا ووڈ -19 کے انفیکشن کی شرح کے معاملے میں سعودی عرب اور قطر سرفہرست ہیں۔ ان دنوں جمعرات کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 1351 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں اور یہاں اس جان لیوا وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22،753 ہو گئی ہے جبکہ دیگر پانچ مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 162 ہو گئی۔وہیں قطر میں ووڈ -19 کے 845 نئے کیس سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 13400 ہو گئی۔ اب تک یہاں اس وائرس سے 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ خلیج کے دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات میں 12400 لوگ متاثر ہوئے اور 105 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔خلیج کے دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات میں 12400 لوگ متاثر ہوئے اور 105 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ کویت میں 4000 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26 لوگوں کی جان گئی وہیں بحرین میں تقریبا 3000 لوگ اس وائرس کی زد میں آئے اور آٹھ افراد لقمہ اجل بنے۔ عمان میں 2300 لوگ اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوئے اور 11 افراد نے جان گنوائی ہے۔وہیں، یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 27682 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 203591 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اسپین ووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 212917 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں