Satellite-style map of the Pakistan–Afghanistan border showing reported Pakistani airstrike locations, the border line, and key areas in Afghanistan and Pakistan.

پاک افغان تعلقات میں بڑھتی تلخی اور آپریشن غضب للحق: ایک تجزیاتی جائزہ

پشاور (دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی جانب سے افغانستان کی حدود میں “آپریشن غضب للحق” کے تحت کی جانے والی فضائی کارروائی، جس میں 22 خوارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے، محض ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک مزید پڑھیں

A conceptual investigative graphic depicting ISKP's anti-China strategy and regional security dynamics over a dark world map background.

داعش خراسان کی چین مخالف حکمت عملی اور ترکستان اسلامک پارٹی سے تعلقات: ایک تحقیقاتی جائزہ

تحقیق و تحریر: ناصر داوڑ جنوبی و وسطی ایشیا میں دہشتگردی کے بدلتے ہوئے متحرک عمل کے تحت، داعش خراسان (ISKP) نے اپنے آپریشنل ایجنڈے اور پروپیگنڈا بیانئے میں ایک غیر معمولی اور بنیادی تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تنظیم مزید پڑھیں

A composite news front page from 'The Khyber Times'. The top section shows a massive political rally for Imran Khan (inset photo, top right) against a backdrop of the Badshahi Mosque. The bottom section shows a devastating bomb blast site with police guarding rubble and an injured man in blood-stained clothing standing nearby.

خیبر پختونخوا کا بحران: اصل ایشوز، انتظامی الجھنیں اور گورننس کا سوال

دی خیبر ٹائمز خصوصی تحریر خیبر پختونخوا اس وقت ایک ایسے نازک موڑ سے گزر رہا ہے جہاں سکیورٹی کا بحران، وفاق اور صوبے کے درمیان سیاسی کشیدگی، صوبائی حکومت کے انتظامی فیصلے اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ مزید پڑھیں

Map showing militant conflicts and geographical effects in Orakzai and Central Kurram involving TTP, Jamaat-ul-Ahrar and ISKP

اورکزئی اور کرم میں نئی خونی جنگ: TTP، جماعت الاحرار اور داعش آمنے سامنے

تحقیق و تحریر: ناصر داوڑ پاکستان کے شمالی و مغربی سرحدی زون، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم کے سنٹرل کرم میں طویل عرصے سے جاری غیر یقینی سیکیورٹی صورت حال ایک نئے اور انتہائی پیچیدہ مزید پڑھیں

Police and rescue teams respond after a suicide attack at Kabal Police Station in Swat, with smoke, damaged vehicles, and debris visible.

سوات تھانہ کبل پر خودکش حملہ: 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 شدید زخمی

سوات ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے حساس علاقے کبل میں پولیس اسٹیشن کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے ایک خوفناک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں فرائض پر مامور 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید پڑھیں

Symbolic illustration of security forces in Badakhshan, Afghanistan, following the killing of a Taliban provincial official during an ongoing investigation.

بدخشان میں طالبان کے ثقافتی ڈائریکٹر کے قتل کا معمہ: گرفتار ملزم نے داعش خراسان سے تعلق کا دعویٰ کیا، تفتیش نئے مرحلے میں داخل

پشاور( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان میں صوبائی محکمۂ اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مولوی صدیق اللہ قریشی کے قتل کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ طالبان زرائع کے مطابق مزید پڑھیں

Symbolic image of a clash between ISKP and TTP militants in Upper Orakzai, Khyber Pakhtunkhwa.

اپر اورکزئی میں داعش اور ٹی ٹی پی کے مابین خونریز جھڑپ، پانچ شدت پسند ہلاک

اورکزئی ( دی خیبر ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کالعدم شدت پسند تنظیم داعش (آئی ایس کے پی) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہے، جس میں دونوں جانب سے مزید پڑھیں

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi discussing regional security and Afghan terror networks at the United Nations

افغانستان میں 25 سے زائد دہشتگرد تنظیموں کا جال: محسن نقوی کا عالمی فورم پر انتباہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی رہنماؤں اور سیکیورٹی حکام سے ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے انکشاف کیا مزید پڑھیں

"A news graphic by 'The Khyber Times' reporting on the attack on a police facility in Ziarat, Balochistan. The image features an Urdu headline at the top stating '9 police personnel martyred, 7 missing.' The graphic has a background of an aerial view of Ziarat, overlaid with two circular inset photos: one showing the white police pickup truck from image_0.png, and the other showing the scene with the covered body and scattered items from image_1.png. A prominent Urdu headline at the bottom reads 'Protest at Ziarat Crossing, demand for recovery of personnel.'"

زیارت: پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک : بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی اور کلیئرنس آپریشن مزید پڑھیں

قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہر صبح امن کی دعا سے شروع ہوتی ہے اور ہر رات کسی نئے سانحے کی خبر پر ختم ہوجاتی ہے۔ پاک افغان بارڈر سے متصل یہ خطہ کبھی اپنی ثقافت، مہمان نوازی، تجارت اور قدرتی حسن کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا، مگر آج یہاں کے بازار سنسان، اسکول ملبے کا ڈھیر، ہسپتال ویران اور لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس جنگ نے سب سے زیادہ نقصان عام پشتون عوام کو پہنچایا، وہ عوام جو نہ کسی جنگ کا حصہ تھے اور نہ ہی کسی طاقت کے فیصلوں میں شریک، مگر قربانی ہمیشہ انہی کے حصے میں آئی۔ وانا، میرانشاہ، تیراہ، شوال اور دیگر علاقوں میں کئی خاندان ایسے ہیں جنہوں نے ایک ہی دہائی میں اپنے کئی پیارے کھودیئے۔ کسی کا بچہ بارودی سرنگ کا شکار ہوا، کسی کا والد اغوا ہوگیا، کسی کا گھر دھماکے میں تباہ ہوا اور کسی کی زندگی چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں اور خوف کے درمیان گزر گئی۔ عوام کے کاروبار تباہ ہوگئے، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، نوجوان بیروزگاری اور مایوسی کا شکار ہوگئے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ دوہری اذیت جھیل رہے ہیں۔ ایک طرف مسلح گروہ عوام کو اپنے نظریات کے نام پر دھمکاتے ہیں، دوسری طرف ریاستی سختیاں عام شہری کی زندگی مزید مشکل بنادیتی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانا بھی خطرناک بن چکا ہے۔ احتجاج کرنے والے غدار کہلاتے ہیں، امن مانگنے والے مشکوک بن جاتے ہیں اور سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ قبائلی اضلاع میں کئی ایسے اسکول ہیں جو دھماکوں میں تباہ ہوئے، کئی مساجد نشانہ بنیں، کئی بازار بارود سے اڑا دیئے گئے۔ سوال یہ ہے کہ آخر اس جنگ کا انجام کیا ہے؟ اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے تو پھر ہر بار لاشیں عوام کی کیوں اٹھتی ہیں؟ اگر امن قائم ہوچکا ہے تو پھر خوف اب بھی لوگوں کی آنکھوں میں کیوں زندہ ہے؟ یہ خطہ صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کا نام ہے۔ یہاں کے بچوں کو کتاب چاہئے، بارود نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار چاہئے، بندوق نہیں۔ یہاں کے بزرگوں کو سکون چاہئے، خوف نہیں۔ قبائلی عوام اب صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں: آخر کب تک؟ کب تک پشتون علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دے گی؟ کب تک ماؤں کی گودیں اجڑتی رہیں گی؟ کب تک امن کا مطالبہ جرم سمجھا جائے گا؟ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں ہمیشہ طاقتور لوگ شروع کرتے ہیں مگر ان کا بوجھ ہمیشہ عام عوام اٹھاتے ہیں۔ وزیرستان اور قبائلی اضلاع کے لوگ اب صرف زندہ رہنے نہیں بلکہ عزت، امن اور بنیادی حقوق کے ساتھ جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔

قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ

تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مزید پڑھیں