کراچی پولیس کی کارروائی: این ڈی ایم سندھ کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت کئی رہنما زیرِ حراست کراچی: این ڈی ایم سندھ کی قیادت کی گرفتاری، محسن داوڑ کا شدید ردعمل اور فوری رہائی کا مطالبہ کراچی میں پولیس نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) سندھ کے صوبائی صدر محمد شیر، جنرل سیکرٹری غفور ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات حمدان خان اور کلچرل سیکرٹری ابرار محسود کو گرفتار کر لیا ہے جس پر سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محسن داوڑ نے اپنے ایک سخت بیان میں ان گرفتاریوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک اور غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے، محسن داوڑ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم سندھ کی قیادت شمالی وزیرستان کے علاقے درپہ خیل میں ملک سیف اللہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایک پرامن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی تھی لیکن انتظامیہ نے جمہوری حق تسلیم کرنے کے بجائے قیادت کو ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس طرح کے جبر سے عوامی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، محسن داوڑ نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کیے گئے تمام صوبائی عہدیداروں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے کیونکہ وہ صرف اپنے علاقے میں ہونے والی ناانصافیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے، پارٹی ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں کے باوجود امن اور انصاف کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ اس واقعے کے خلاف قانونی اور سیاسی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کراچی: این ڈی ایم سندھ کی قیادت کی گرفتاری، محسن داوڑ کا شدید ردعمل اور فوری رہائی کا مطالبہ

کراچی میں پولیس نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) سندھ کے صوبائی صدر محمد شیر، جنرل سیکرٹری غفور ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات حمدان خان اور کلچرل سیکرٹری ابرار محسود کو گرفتار کر لیا ہے جس پر سیاسی حلقوں میں شدید مزید پڑھیں

قبائلی جرگہ،خطرناک اور متنازعہ الٹی میٹم: تحریر محسن داوڑ

فاٹا انضمام پر پسپائی ؟ جرگہ نظام کی واپسی تحریز: محسن داوڑ اس ہفتے میرانشاہ میں ایک جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کو ایک دوٹوک پیغام دیا گیا: یا تو وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مزید پڑھیں

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر کوئٹہ میں داخلہ پر پابندی جابرانہ اقدام ہے، ترجمان چیئرمن پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

پشاور( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) شمالی وزیرستان سے رکں قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کی کوئٹہ میں داخلے پر پابندی پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مزید پڑھیں

محسن داوڑ کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کرنے سے کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک دیا، ایئرپورٹ سے ویڈیو لیک ہوگئی

پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی شمالی وزیرستان محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا، ایئرپورٹ میں موجود اہلکار نے محسن داوڑ کو کہا ہے، کہ ان کی واپسی کیلئے احکامات اُپر سے موصول ہوئے مزید پڑھیں

باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے تقریب میں ایم این اے محسن داوڑ ایڈوکیٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے مصباح اللہ ایڈوکیٹ کے وکالت کا لائسنس معطل

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائیس چیئرمین شاہد رضا ملک اور چیئرمین ایگزیکٹیو جناب شاہد ریاض برکی اور خیبرپختونخوا بار کونسل کے تمام ممبران نے باجوڑ بار ایسوسی ایشن میں گزشتہ روز پیش آنے مزید پڑھیں

محسن داوڑ نےخیبرپختونخوا کا تاریخی نام پختونخوا بحال کرنے کیلئے آئین میں ترمیم لانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان سے آزاد رکن اسمبلی محسن داوڑ نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے پختونخوا رکھنے کیلئے اپنی ترمیم قومی اسمبلی میں جمع کرایاہے۔ محسن داوڑ نے اپنے مزید پڑھیں