باجوڑ میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے تقریب میں ایم این اے محسن داوڑ ایڈوکیٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے مصباح اللہ ایڈوکیٹ کے وکالت کا لائسنس معطل

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائیس چیئرمین شاہد رضا ملک اور چیئرمین ایگزیکٹیو جناب شاہد ریاض برکی اور خیبرپختونخوا بار کونسل کے تمام ممبران نے باجوڑ بار ایسوسی ایشن میں گزشتہ روز پیش آنے والا واقع پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور بھر پور مذمت کی گئ ہے۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کے وائیس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیونے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے وابسطہ نمائندگان کا شرکت کرنا معمول کی بات ہے، لیکن کسی بھی ایسے شخص کو بار ایسوسی ایشن کے معاملات میں دخل انداز ہونے نہیں دی جاسکتی،
خیبرپختونخوا بار کونسل نے واقع میں ملوث باجوڑ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے مصباح اللہ ایڈوکیٹ کا وکالت کا لائیسنس فی الفور معطل کردیاگیا ہے،اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے کیس خیبرپختونخوا بار کونسل کےمتعلقہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہے۔
اس بابت خیبرپختونخوا بار کونسل ممبران کی اکثریتی رائے سے 6 اکتوبر 2020 بروز منگل صوبہ بھر کے وکلا کا ہڑتال ہوگی، کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔

واقع کی ویڈیو : یہاں کلک کرکے ملاحظہ کیجئے 

اپنا تبصرہ بھیجیں