An 18:9 comparative illustration contrasting the historical era of autocratic Political Agents in tribal tents and convoys on the left with modern, accessible Deputy Commissioners receiving applications outside district offices on the right, featuring author Abdul Saboor Khattak in a bottom-right circular inset and the Urdu title "پولیٹیکل ایجنٹ کی بادشاہت سے ڈپٹی کمشنر کی بابو گیری تک".

پولیٹیکل ایجنٹ بادشاہ سے بابو تک کا سفر ۔۔۔۔۔ تحریر: عبدالصبور خٹک

پولیٹیکل ایجنٹ کی بادشاہت سے ڈپٹی کمشنر کی بابو گیری تک

تحریر: عبدالصبور خٹک

“آپ پولیٹیکل ایجنٹ نہیں ہو، آرام سے بیٹھو، گورنر ہو!” یہ مشہور فقرہ ایک قبائلی ملک نے گورنر ہاؤس پشاور میں ایک جرگے کے دوران مرحوم گورنر افتخار حسین شاہ سے کہا تھا۔ یہ فقرہ پڑھ کر آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ بات کس دور کی ہو رہی ہے۔

ایک دفعہ کا ذکر ہے، نہیں، معذرت! کئی دفعہ کا ذکر ہے کہ یہاں ایک پولیٹیکل ایجنٹ ہوا کرتے تھے، بلکہ پورے سابقہ فاٹا میں کئی پولیٹیکل ایجنٹس ہوا کرتے تھے۔ ہر پولیٹیکل ایجنٹ کی اپنی الگ راجدھانی ہوا کرتی تھی جس کا وہ بے تاج بادشاہ کہلاتا تھا۔ ہر پولیٹیکل ایجنٹ کا اپنا دربار سجا کرتا تھا اور اس کے اپنے مخصوص درباری ہوا کرتے تھے۔ پرانے زمانے میں بادشاہ کو خوش رکھنے کیلئے دربار میں ایک یا دو قصیدہ گو شاعر ضرور رکھے جاتے تھے؛ وقت بدلا، زمانہ بدلا اور شاعروں کی جگہ چند صحافیوں نے لے لی۔ جن “بادشاہتوں” کا میں ذکر کر رہا ہوں، ان کے دربار میں بھی کچھ صحافی حضرات اور دیگر درباری ہوا کرتے تھے جنہیں ان وقتوں میں “ملکان” کہا جاتا تھا۔ ان ملکان میں باقاعدہ وظیفے تقسیم کئے جاتے تھے اور وہ چند درباری صحافی بھی ماہانہ وظیفے وصول کرتے تھے۔

کہانی بہت لمبی ہے، اب ذکر کرتے ہیں ان بادشاہوں کی بادشاہت کا جو آج کل آپ کو محض “بابو” نظر آتے ہیں۔ کسی زمانے میں جب یہ بادشاہ ہوا کرتے تھے تو ان کی تعیناتی کا دارومدار افغانستان کی طرف کھلنے والے سرحدی دروازوں کی آمدن پر ہوتا تھا۔ مثال کے طور پر خیبر ایجنسی کے بادشاہ کو اپنی کرسی برقرار رکھنے کیلئے “تختِ اسلام آباد” کو خوش رکھنا ضروری ہوتا تھا۔ یہ سونے کی کرسی حاصل کرنے کیلئے خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو اوپر والوں کو 20 سے 25 کروڑ روپے دینے پڑتے تھے، جبکہ ماہانہ پانچ سے دس کروڑ روپے کا نذرانہ اس کے علاوہ لازم تھا۔ مزید برآں گورنر ہاؤس کے کچن کا ماہانہ خرچہ اور گورنر کے مہمانوں کے لیے قیمتی تحائف بھی انہی کے ذمے ہوتے تھے۔

لیکن جب سے قبائلی اضلاع کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہوا ہے، یہاں کا منظرنامہ یکسر بدل گیا ہے۔ پہلے پولیٹیکل ایجنٹ کے فنڈز کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا کرتا تھا، جس کی آڑ میں پولیٹیکل ایجنٹس خوب کمائی کرتے تھے اور سرکاری تنخواہ کے علاوہ بے تحاشا مراعات سمیٹتے تھے۔ انضمام کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ کا عہدہ تبدیل ہو کر ڈپٹی کمشنر بن گیا ہے، اور حکومت کی کفایت شعاری پالیسیوں کے باعث ڈپٹی کمشنر بھی اب کفایت شعار ہو گئے ہیں۔ اب ترقیاتی کاموں اور دیگر اخراجات کیلئے باقاعدہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں سے منظوری لینی پڑتی ہے۔

نظام کی تبدیلی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے اختیارات بھی بدل گئے ہیں، مگر قبائلی عوام بالخصوص ملکان آج بھی انتظامیہ سے وہی پرانی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، حالانکہ قبائلی انضمام کی سب سے زیادہ مخالفت بھی انہی ملکان نے کی تھی۔ اب ڈپٹی کمشنر محض ایک انتظامی “بابو” بن کر رہ گئے ہیں۔ پرانے وقتوں میں پولیٹیکل ایجنٹ سے ایک عام قبائلی کا ملنا جوئے شیر لانے سے کم نہ تھا، جبکہ موجودہ دور میں ڈپٹی کمشنر تک رسائی نہایت آسان ہے اور عام شہری کے مسائل پر فوری احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

اسی طرح ماضی میں جب پولیٹیکل ایجنٹ کسی علاقے میں کسی تقریب میں شرکت کیلئے نکلتے تھے تو ان کے ساتھ سرکاری گاڑیوں اور خاصہ داروں کا ایک طویل قافلہ ہوا کرتا تھا، جبکہ آج ڈپٹی کمشنر بغیر کسی شاہانہ پروٹوکول کے تقریبات میں پہنچ جاتے ہیں۔ موجودہ نظام کے تحت قبائلی علاقوں کے سالہا سال سے التوا کا شکار مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور تمام امور ایک باقاعدہ ضابطے کے تحت چل رہے ہیں۔ تاہم، یہ حقیقت بھی اپنی جگہ مسلم ہے کہ انضمام کے باوجود قبائلی اضلاع میں اب بھی بے شمار بنیادی مسائل موجود ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی کان پر بیٹھے بھکاری: قرض ملا ہے، ڈھول بجاؤ

From Political Agents to Administrative Babus: The Changing Face of Tribal Administration

By Abdul Saboor Khattak

In this satirical and insightful piece, author Abdul Saboor Khattak draws a sharp comparison between the authoritarian, king-like era of Political Agents (PAs) in the former FATA region and the current administrative role of Deputy Commissioners (DCs) following the merger with Khyber Pakhtunkhwa.

Key Highlights:

  • The Era of Tribal “Kings”: The author recalls how former Political Agents ruled their respective agencies like absolute monarchs, surrounded by courtiers and loyal tribal elders (Maliks), who were kept content with monthly stipends alongside crony journalists.
  • Extortion and Extravagance: Securing a PA position in high-revenue areas like Khyber Agency required massive under-the-table payments (20 to 25 million rupees) and ongoing heavy monthly kickbacks, funded by unchecked, un-audited resources.
  • The Post-Merger Transformation: Following the merger, PAs were replaced by Deputy Commissioners operating under strict government austerity and transparency, with all developmental expenditures requiring formal approval.
  • Accessibility and Simplicity: Unlike the untouchable status and lavish motorcades of past PAs, modern DCs are easily accessible to ordinary citizens, resolve long-standing local issues efficiently, and attend events without royal protocols.
  • Lingering Challenges: Although the autocratic regime has ended and governance has improved, Khattak concludes that many deep-rooted systemic problems still plague the tribal districts and require urgent state attention.

اپنا تبصرہ بھیجیں