پشاور (دی خیبر ٹائمز) پشاور، سوات، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز (پی ایم ڈی) اسلام آباد کے مطابق زلزلہ رات 10 بج کر 49 منٹ پر آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہِ ہندوکش کا خطہ (36.07 شمالی عرض البلد اور 70.99 مشرقی طول البلد) تھا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے ترجمان انور شہزاد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات، باجوڑ، مالاکنڈ اور گردونواح کے دیگر اضلاع میں محسوس کئے گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے نقصانات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سونے کی کان پر بیٹھے بھکاری: قرض ملا ہے، ڈھول بجاؤ
The khyber times Desk: thekhybertimes@gmail.com




