A digital illustration of Islamabad International Airport terminal showing a PIA aircraft on the tarmac, passengers walking, and a green directional sign board detailing the Pak-Afghan transit agreement to the Gulf.

پاک افغان فضائی معاہدہ: کابل سے خلیجی ممالک کا سفر اب اسلام آباد کے راستے

پشاور (دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم فضائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ قومی ایئرلائن پی آئی اے اور افغان ایئرلائن کام ایئر (Kam Air) کے درمیان ہوا ہے۔ اس معاہدے کے تحت افغان مسافر اسلام آباد کے راستے خلیجی ممالک جا سکیں گے۔
معاہدے کے مطابق مسافروں کو ہر پرواز کیلئے الگ ٹکٹ نہیں لینا پڑے گا، ایک ہی بکنگ کے ذریعے پورا سفر مکمل ہو جائے گا، پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان خود بخود اگلی پرواز میں منتقل کر دیا جائے گا، مسافروں کو پاکستان کی امیگریشن سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ مسافروں کو صرف ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں رہنا ہو گا۔
یہ معاہدہ زمینی سرحدوں کی بندش کے دوران سامنے آیا ہے۔ پاک افغان تجارتی راہداریاں گزشتہ 11 ماہ سے متاثر ہیں۔ طورخم، چمن، خرلاچی، غلام خان اور انگور اڈہ کے راستے بند ہیں۔
زمینی راستے بند ہونے سے دونوں ممالک کے تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افغانستان ایک خشکی سے گھرا ہوا ملک ہے۔ متبادل تجارتی راستے افغان تاجروں کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔
گو کہ یہ معاہدہ ایئرلائنز کی سطح پر ہوا ہے، تاہم اس اقدام کو دونوں حکومتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ اس پیشرفت سے عام مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی۔
دو طرفہ روابط کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ خطے میں معاشی استحکام کیلئے چین اور دیگر دوست ممالک بھی مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
اس دوران دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ ماضی کی تلخ بیانی میں اب کافی حد تک کمی آئی ہے اور دونوں جانب جمی برف پگھلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

Pakistan & Afghanistan Sign Air Transit Deal: Kabul to Gulf Travel via Islamabad
News Summary:
  • Agreement Overview: Pakistan International Airlines (PIA) and Afghan private carrier Kam Air have signed an interline air transit agreement enabling Afghan passengers to travel from Kabul to Middle East and Gulf destinations using Islamabad as a connecting hub.
  • Key Passenger Benefits: Travelers can now book their entire journey under a single ticket and reservation. Checked baggage is automatically transferred to connecting PIA flights at Islamabad International Airport.
  • Immigration Exemption: Passengers traveling to the Gulf do not need to clear Pakistani immigration at Islamabad Airport, provided they stay within the airport’s airside transit zone.
  • Economic & Border Context: The agreement provides relief amid the 11-month closure of key land border crossings (Torkham, Chaman, Kharlachi, Ghulam Khan, and Angoor Ada). It offers a faster, more affordable alternative route for landlocked Afghanistan’s travelers and business community.
  • Diplomatic Outlook: Backed by both governments, this commercial arrangement signals a gradual thawing in bilateral relations and a shift toward practical cooperation, supported by regional diplomatic efforts to restore economic connectivity.