دی خیبر ٹائمز خصوصی تجزیہ
افغان طالبان کے مطابق، برطانوی نمائندہ خصوصی رچرڈ لینزی نے 14 نومبر 2026 کو افغان وزیراعظم کے دفتر کے سربراہ ملا عبدالواسع سے ویڈیو کانفرنس کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان جا کر تعلقات کی بحالی کے لیے بات چیت کریں گے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد انہوں نے دیگر مغربی سفارت کاروں (بشمول سویڈن کے سفارت خانے کے حکام) سے بھی مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ اپنے اتحادیوں کی رائے شامل کر سکیں۔
ا
اسلام اباد میں مقیم سینیئر صحافی اور تجزیہ کار طاہر خان نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے، کہ اس سے قبل سعودی عرب، چین، قطر اور ترکی کی ثالثی کی کوششیں اس لئے کامیاب نہ ہو سکیں کیونکہ دونوں فریقین کے مؤقف میں بنیادی تضاد ہے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے سرگرم پاکستان مخالف مسلح گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کی جائے، انہیں غیر مسلح کیا جائے، گرفتار کیا جائے یا پاکستان کے حوالے کیا جائے اور ان کے تربیتی مراکز ختم کئے جائیں۔ اس کے برعکس افغان طالبان وہاں ان گروہوں کی موجودگی سے انکار کرتے ہیں اور کسی نئی اندرونی خانہ جنگی سے بچنے کیلئے براہِ راست فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت یا کمیٹیوں کے ذریعے معاملات طے کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
اگست میں افغان وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کمیٹیاں بنانے کا جو میکنزم پیش کیا تھا، پاکستان نے ابتدائی طور پر اس کا خیر مقدم کیا تھا، تاہم ہنگو، کرم اور کوہاٹ کے پولیس مرکز پر ہونے والے بڑے حملوں اور جانی نقصان کے بعد اعتماد کی فضا کو شدید نقصان پہنچا۔
اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ ای سی او (ECO) اجلاس میں تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے وفود نے افغانستان کے راستے گزرنے والے بڑے علاقائی منصوبوں جیسے کاسا 1000 (CASA-1000) بجلی منصوبہ، ٹرانس افغان ریلوے لائن اور تاپی (TAPI) گیس پائپ لائن کی تکمیل پر زور دیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے کے تمام ممالک پاک افغان کشیدگی پر فکر مند ہیں اور اس کا حل چاہتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق برطانیہ کی جانب سے سفارتی کوشش ایک مثبت قدم ضرور ہے، لیکن اس مسئلے کا اصل حل اسلام آباد اور کابل کے پاس ہے۔ جب تک پاکستان کے بنیادی سیکیورٹی خدشات اور مسلح گروہوں کی سرگرمیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، تعلقات میں پائیدار بہتری مشکل رہے گی۔
یہ بھی ملاحظہ فرمائیں : خیبرپختونخوا کے معدنی خزانے، غیر قانونی کان کنی اور بھتہ خوری کا گٹھ جوڑ: صوبے کے سلگتے حقائق
Pakistan-Afghanistan Tensions: Can the UK’s New Mediation Effort Succeed?
Key Highlights:
-
UK Diplomatic Outreach: Following a November 14 video conference with Mullah Abdul Wasi, head of the Afghan Taliban prime minister’s office, UK Special Envoy Richard Lindsay arrived in Islamabad to discuss easing bilateral tensions with Pakistani officials. He has also consulted Western diplomats, including Swedish embassy officials, to coordinate broader European input.
-
Deadlock Over Core Demands: Previous mediation attempts by Saudi Arabia, China, Qatar, and Turkey failed to produce results due to a fundamental clash of positions. Islamabad demands verifiable action against anti-Pakistan militant groups including dismantling training centers, disarming fighters, arrests, and extraditions while Kabul denies the presence of these groups on Afghan soil and avoids direct military action to prevent internal conflict.
-
Setbacks from Recent Militancy: Although Pakistan initially welcomed Afghan Interior Minister Sirajuddin Haqqani’s August proposal for joint resolution committees, recent deadly attacks in Hangu, Kurram, and a major strike on a police center in Kohat severely damaged mutual trust.
-
Regional Connectivity at Stake: At the recent Islamabad ECO summit, Central Asian states voiced strong concern over regional integration. Leaders from Tajikistan, Uzbekistan, and Turkmenistan emphasized the urgency of transit-dependent mega-projects such as CASA-1000, the Trans-Afghan Railway, and the TAPI gas pipeline which remain stalled without Pak-Afghan stability.




