پاکستان کی فلائٹ میں سوشل ڈسٹینسگ کی اڑائی دھجیاں،ویڈیو وائرل

کراچی (دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک (کراچی ٹورنٹو فلائٹ کا یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ایک مسافر اس ویڈیو میں اسٹاف سے یہ کہتے نظر آرہا ہے کہ آپ لوگوں کے مطابق کورونا وائرس باہر ہے فلائٹ کے اندر نہیں ہے۔ مسافروں اور ایئر لائنس کے اسٹاف کے درمیان دو سیٹوں کے بیچ کی سیٹ خالی نہیں چھوڑنے اور کورونا وائرس کو لیکر جاری گائڈ لائنس پر عمل نہ کرنے کو لیکر زبردست بحث ہوئی۔صرف لاک ڈان اور سوشل ڈسٹینسگ(Social Distancing)کے ذریعے ہی وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش میں دنیامصروف ہے۔ فلائٹ کے مسافر نے ویڈیو جاری کرکے ایئر لائنس کا حال بیان کیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون یہ کہتی نظر آہی ہے کہ ٹکٹ خریدتے وقت ایئر لائنس نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ دوسیٹوں کے درمیان والی سیٹ کو خالی رکھا جائے گا جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ وہیں دوسرے مسافر نے بھی غصے میں بولا کہ حکومت باہر رہنے والوں سے پیسہ اینٹھنا چاہتی ہے۔ کراچی۔ٹورنٹو کی انٹرنیشنل فلائٹ میں سوشل ڈسٹینسنگ کی پیروی کرنے پر پاکستان نے ناراض مسافروں کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ مسا فر سور ایئر لائنس کے اسٹاف کے درمیان سوشل ڈسٹینسنگ کی پیروی نہ کرنے کو لیکر بحث ہوئی۔ اس بحث کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں