خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کرونا لاک ڈاون سے شدید متاثر

پشاور( دی خیبر ٹائمز مانٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر کی طرح خیبر پختونخوا مین بھی کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کیاگیا ہے، حکومت اور دیگر مختلف ادارے عام شہریوں کیلئے امدادی پیکجز اعلان کرکےتھوڑا بہت امداد دے رہی ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں مقیم مختف مقامات پر افغان مہاجرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، زرائع نے دی خیبر ٹائمز کو بتایا ہے، کہ چکدرہ، تیمرگرہ، مایار، اور طورمہاجرکیمپوں میں رہائش پذیرافغان ڈیلی ویجرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق چکدرہ میں 1950 تیمرگرہ میں 1500 مایار میں 145 اور طور کیمپ میں 349 مہاجر خاندان اباد ہے جبکہ اس کے علاوہ پشاور اور نوشہر میں بھی بڑے پیمانے پر افغان شہری موجود ہے، جس کا ابھی تک کسی بھی حکومت یا ادارے نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا،  زرائع کا کہنا ہے، کہ افغان مہاجرین کے ووٹ ہے نہیں، اس لئے برائے نام خیراتی ادارے یا حکومت امدادی پیکجز پر سیاست ہررہی ہے، اس لئے یہ افغان مہاجرین ہر آنکھ سے اوجھل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں