پاکستان مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کی تیاریوں کیلئے مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ کے تمام ٹیم ممبران کو ایکٹیو کرکے کہا ہے، کہ موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف اور انہیں ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے ملک بھر میں جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ جلسے کا شیڈول جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے، کہ جلسوں کا آغاز سب سے پہلے راولپنڈی سے کیا جائیگا، جہاں 15 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاؤر شو کیا جائیگا، اس طرح ترتیب وار 19 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ، 22 اکتوبر کو اسلام آباد۔ 26 اکتوبر کو مظفرگڑھ۔ 29 اکتوبر کو نواب شاہ۔ 30 اکتوبر کو عمر کوٹ۔
2 نومبر کو سرگودھا۔ 6 نومبر کو فیصل آباد۔ 10 نومبر کو ساہیوال۔ 23 نومبر کو ملتان۔ 26 نومبر کو ہزارہ۔ جبکہ 30 نومبر کو بہاولپور میں جلسے کئے جائینگے۔ مریم نواز نے جلسوں کو کامیاب اور مؤثر بنانے کیلئے پارٹی رہنماؤں سے رابطے شروع کئے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے ورکروں سے جلسوں میں سرکت پر زور دیا ہے۔
Load/Hide Comments