جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے، ان کے قریبی زرائع کے مطابق، منظورپشتین کا کورونا ٹسٹ 12مئی کو پازیٹیو موصول ہونے کے بعد پشتین نے خود کو قرنطین کردیا ہے، زرائع کا کہنا تھا، کہ ان کے ساتھ رہنے والے ان کے ساتھیوں کے ٹسٹ منفی موصول ہوئے ہیں، منظور پشتین نے تمام تنظیمی سرگرمیوں کو معطل کرکے محتاط ہوچکے ہیں، جبکہ ساتھیوں کو بھی مکمل محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے، اس سے قبل پشتون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ رہنما اور جنوبی وزیرستان کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا کورونا ٹسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے، انہوں نے بھی خود کو 14 روز کیلئے خود کو قرنطین کررکھا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments