راجھستان) دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک)بھارتی شہر جے پور میں راجھستان ہائیکورٹ میں جج نے وکیل کو بنیان پہننے پر سماعت کے دوران پیش ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کردی -کرونا لاک ڈائون کے باعث لالہ رام نامی شہری نے اپنے وکیل رویندرہ کو کیس میں وکیل نامزد کیا تھا اور اس میں بھارتی ریاست راجھستان کی حکومت کو فریق بنایا تھا تاہم وکیل اپنے گھر سے عدالت میں پیش ہوئے اور بنیان پہن کر سماعت کی جس پر راجھستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس سنجیو پرکاش شرما نے کیس کی سماعت پانچ مئی تک ملتوی کردی فیصلے میں جج نے لکھا ہے کہ چونکہ لاک ڈائون ہے تاہم وکیل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران صحیح طور پر یونیفارم پہننا چاہئیے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments