پاک افغان بارڈرز کوفروٹ و سبزی کے امپورٹ ایکسپورٹ کے لئے کھولنے کا مطالبہ

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کامرس ڈیسک ) آڑھتیان و تاجران کے اربوں روپے ڈوب گئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہو یا نہ ہو لیکن ان معاملات کی وجہ سے تباہی ہوگی آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڑرز فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک محمد علی سوہنی نے فروٹ اور سبزی سے وابستہ آڑھتیان، تاجران، امپورٹرذ اور ایکسپورٹرز کی وساطت سے حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر فروٹ، سبزی اور دیگر زرعی اجناس کیلئے ایک پالیسی کے تحت کھولنے کے احکامات جاری کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ پاکستان کے تاجر برادری کے اربوں ڈوب گئے جبکہ بارڈر مال بردار گاڑیوں کے کھولنے سے کوئی خطرہ بھی لاحق نہیں ہوسکتا انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ اسکے لئے جلد از جلد ایک sopتیار کرکے فوری طور پاک افغان بارڈر فروٹ و سبزی کے تجارت کیلئے کھول دئیے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں