کرونا لاک ڈاؤن،پاک افغان طورخم بارڈرکو محدود پیمانے پر مسافروں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا

خیبر (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک) افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی مسافروں کی طورخم بارڈر کے راستے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جن میں اکثریت مقامی قبائلی عوام کی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 200 پاکستانی شہری سرحد پار کرکے طورخم پہنچ گئے ہیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کا کہنا ہے، کہ گزشتہ تین دنوں سے لنڈی کوتل گورنمنٹ ڈگری کالج کے قرنطینہ میں رکھے جانیوالے افغان تبلیغی جماعت کے 237 افراد آج صبح طورخم کے راستے باحفاظت افغانستان چلے گئے ہیں. ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے رابطے پر بتایا کہ ٹوٹل 300پاکستانی مسافروں کی قافلہ آج طورخم کے راستے پہنچ جائے گا، تمام مسافروں کو جمرود شاہ کس لیویز سنٹر قرنطینہ سنٹر میں داخل کیا جائے گا جہاں پر انکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک تمام مسافر قرنطینہ سنٹر میں رہائش پذیر ہونگے جنہیں حکومت کی جانب سے قیام و طعام سمیت تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں