پشاور ( دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئرلینڈ نے جولائی میں شیڈول 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب سے یہ مشترکہ فیصلہ آئرش حکومت کے 10 اگست سے قبل بند دروازوں کے پیچھے میچوں کا انعقاد ممکن نہ ہونے کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہوگی۔ دونوں ٹیموں کو 12 اور 14 جولائی کو ڈبلن میں 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments