میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرانشاہ کے نواحی گاؤں بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص خالد خان ولد ورشمین خان جانبحق ہوگیا ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، مذکورہ شخص کا تعلق میرانشاہ کے گاؤں بانڈہ سے بتایا جاتا ھے، واقعے کے بعد پولیس پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ھسپتال میرانشاہ منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کا زاتی دشمنی بھی بتائی جاتی ہے، تاہم ابھی تک کسی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،
واضح رہے، کہ شمالی وزیرستان میں آج 10 دسمبر کو قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل دوپہر کو مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے میرعلی کے بھرے بازار میں ایک مقامی شخص کو قتل کیا تھا۔
شمالی وزیرستان میں بدامنی قتل بم دھماکے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا روز کا معمول بنتا جارہاہے، جسکی وجہ سے شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر بے چینی اور خوف بڑھ رہاہے۔
اس خبر کے متعلق ۔۔۔ ویڈیو یہاں کلک کرکے دیکھئے