باجوڑ میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز 563 میں سے 108مثبت ڈی ایچ او باجوڑ

باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 563 ہیں جبکہ 108 کیس مثبت آئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ ڈی ایچ او نے بتایا کہ باجوڑ میں اب تک 36 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھئے:کورونا کے169 نئے کیس رپورٹ، تعداد 5847 ہوگئی، 14 جاں بحق

جبکہ باجوڑ میں اب تک کورونا سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی ایچ او ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ عام لوگوں کیساتھ ساتھ پولیس، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں اور صحافیوں کے ٹیسٹ سمپل بھی لئے جاتے ہیں۔ اور باجوڑ میں روزانہ 20 سے 30 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیلئے سمپل لیا جاتا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے مزید بتایا کہ میڈیا، پولیس اور انتظامیہ کیساتھ روزانہ رابطے میں ہوتے ہیں۔


ادارے  کے نمائندے 24 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔  کالم نگار کی رائے سے ادارے کامتفق ہونا ضروری نہیں ہے 

باجوڑ میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز 563 میں سے 108مثبت ڈی ایچ او باجوڑ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں