پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حاجی بہادر خان میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ حاجی بہادر خان اے این پی کے ٹکٹ پر لویر دیر حلقہ 16 سے منتخب ہوئے ہیں، حاجی بہادر خان نے خود بھی اپنی بیماری کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے اور گن مین کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے، بیماری اللہ کی طرف آتی ہے ہم نے اس بیماری کا مقابلہ کرنا ہے، واضح رہے کہ ایم پی اے، ان کے صاحبزادے اور گن مین کو گھروں پر قرنٹائن کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments