پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) افغان حکومت نے ایک بار پھر افغان طالبان کے 180قیدی رہاکردئے ہیں، افغان حکومت نے اب تک 28 سو سے زائد قیدی رہاکردئےہیں۔ بیشتر قیدی بدنام زمانہ جیل بگرام سے جبکہ چند قیدیوں کو دیگر جیلوں سے رہاکردئے ہیں، افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے راہیں ہموار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، امریکا اور افغان طالبان کے مابین
28فروری کو ہونے والے دوحہ امن معاہدہ کے تحت افغانستان میں مستقل قیام
امن کیلئے 10مارچ کو بین الافغان امن مذاکرات شروع ہونے تھے، تاہم قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بین الافغان امن مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوا، جو اب تک قائم ہے، طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی فہرست افغان حکومت کے ساتھ موجود ہے، جس میں سے اب تک 2800 سے زائد قیدی رہاہوچکے ہیِں، جبکہ طالبان نےایک ہزار قیدیوں میں سے 400 کے قریب حکومتی قیدی رہاکردئے ہیں۔زلمے خلیلزاد نے قطر کا دورہ مکمل کرکے اب پاکستان اور افغانستان آئینگے، جہاں سے افغانستان کے حالات مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔ اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے، کہ شائد جلد ہی بین الافغان امن مذاکرات میں ڈیڈلاک کا خاتمہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments