پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما سید شجاعت حسین میاں الحائری ، سید عباس میاں اور میاں چیغہ کے رہنما ماہر حسن نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں میاں شاہ انور بزرگوار کا مزار بد امنی کے دور میں بند کیا گیا تھا جو کہ فورسز کی قربانیوں سے امن قائم ہونے کے بعد بھی بند ہے مزار کی بندش کی وجہ سے میاں بزرگوار کے لاکھوں عقیدت مند اور مریدین شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ کچہ پکہ کے مقام پر عقیدت مندوں اور مریدوں کی جانب سے گزشتہ پانچ ہفتوں سے احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اگر مزار جلد نہ کھولا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments