میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے کے وہ متاثرین جن کی ابھی تک اپنے علاقے کو واپسی نہیں ھوئی ہیں اور آپریشن ضرب عضب کے دوران عارضی طور پر بے گھر ھو کر ملک کے دوسرے حصوں میں متاثرین کی زندگی گزار رہے ہیں، انھوں نے آج بنوں کے جیل پارک میں ملک رخمت غلام مداخیل کے زیر قیادت ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ماہوار 12 ہزار روپے جو میسج کے ذریعے ہمیں ملتے تھے، جلد ان رقم کا ملنا بحال کیا جائے 4 مہینے سے ہمارے ماہوار 12 ہزار روپے بند ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے بچے فاقوں پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات آنے والے جمعہ کے دن تک منظور نہ ہوئے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ اسلام آباد تک وسیع کرینگے، جن کی تمام تر ذمہ داری اور نقصانات کی ذمہ داری ایف ڈی ایم اے پر عائد کی جائیگی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments