ننھی زینب کے اغواء، جنسی زیادتی اور قتل کیس کا ملزم گرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) چارسدہ میں خیبرپختونخوا پولیس نے ننھی زینب قتل کیس کے ممرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم کا تعلق زینب کے محلے سے ہی ہے۔ درندہ صفت ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل اور بچی کی ایک جوتی برآمد کرلی ہے۔
ملزم کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور اس نے پولیس کے سامنے جرم کا عتراف بھی کر لیا ہے۔ ملزم تک رسائی اور گرفتاری کیلئے خود آئی جی خیبر پختونخوا چارسدہ جاکر پولیس حکام کو ٹاسک دیا تھا، اعلیٰ پولیس حکام عنقریب ملزم کے حوالے سے پشاور یا چارسدہ میں پریس کانفرنس کرکے تفصیلات کیس اور ملزم کے سارے تفصیلات سامنے لائینگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو پہلے اغوا کیا گیا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پیٹ اور سینہ چھری سے کاٹ کر بیہمانہ طور پر قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں