Conceptual image depicting jet fighter flights and alleged airstrikes in the Afghan border regions of Kunar, Nangarhar, and Paktika.

افغانستان کے تین صوبوں میں فضائی حملے، کنڑ، ننگر ہار اور پکتیکا میں بمباری کی اطلاعات

پشاور: افغانستان کے مشرقی صوبوں کنڑ اور ننگر ہار جبکہ جنوب مشرقی صوبہ پکتیکا کے مختلف علاقوں میں رات گئے فضائی حملوں اور بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
پاکستانی حکام یا دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال ان فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سیاسی و عسکری امور کے مبصرین کے مطابق یہ صورتحال دو روز قبل کوہاٹ پولیس لائنز میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد سے متوقع تھی۔
یاد رہے کہ کوہاٹ خودکش حملے کے بعد پاکستانی حکام کا یہ مؤقف سامنے آیا تھا کہ اس حملے کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا تھا اور اس میں ایک افغان رہائشی بھی ملوث تھا۔ اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا اور یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان اس کے ردعمل میں افغانستان کے اندر کارروائی کرے گا۔ تاہم، اب تک ان فضائی کارروائیوں کے بارے میں اسلام آباد کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین گزشتہ دس مہینوں سے مسلسل سرحدی کشیدگی برقرار ہے۔ اس دوران دو طرفہ تجارت، آمدورفت اور تجارت کیلئے مکمل طور پر بند چلے آ رہے ہیں۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ترکی، قطر، سعودی عرب اور چین کی جانب سے ثالثی کی بھرپور کوششیں کی گئیں، جو تاحال کسی حتمی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہیں۔
پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جسے فی الفور روکا جائے، جبکہ دوسری جانب اس ے برعکس افغان حکام ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ یہ محض الزامات ہیں اور پاکستان میں بدامنی ان کا اپنا اندرونی مسئلہ ہے۔
حالیہ فضائی حملوں اور اطلاعات کے بعد پاک افغان سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اور آئندہ دنوں میں خطے کی صورتحال پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Here is the English summary of the news story, along with Nasir Dawar’s professional profile and email address:

News Summary: Airstrikes in Afghanistan & Border Tension

  • Airstrikes Reported: Reports indicate overnight airstrikes across three Afghan provinces—Kunar, Nangarhar, and Paktika. As of now, there is no official confirmation regarding casualties or damages from these strikes.
  • Underlying Context: The developments follow the recent suicide attack at the Kohat Police Lines, after which Pakistani officials stated that the attack was planned in Afghanistan and involved an Afghan national.
  • Official Stance & Stalemate: Pakistani authorities and the Foreign Office have not yet issued an official statement regarding the airstrikes. Meanwhile, border tensions have persisted for ten months with closed crossings and trade routes, while international mediation efforts by Turkey, Qatar, Saudi Arabia, and China remain deadlocked over competing security claims.

About Author: Nasir Dawar

  • Professional Identity: Journalist, field reporter, and news editor serving as the Chief Editor of The Khyber Times, Editor of Wahdat News Digital and researcher. 
  • Background: Based in Peshawar and Islamabad, originally hailing from North Waziristan. Active in digital journalism training, media advocacy, and literary writing.

Contact Information

  • Email: dawarjan@gmail.com