US strikes on Iran map showing Hormozgan province, naval ships, fighter jets, and port blockade icons

امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات حملوں کی لہر مکمل کرلی، ہرمزگان میں مزید 3 افراد شہید

پشاور دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی حملوں کی لہر مکمل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی صوبہ ہرمزگان میں مزید تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق تازہ حملوں میں نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے، زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فورسز نے ان کارروائیوں میں جنگی طیاروں، فضائی ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کئے۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینٹکام کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرانے کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے اور ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں اور مسلسل چوکس، مہلک کارروائی کیلئے تیار اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ تازہ امریکی فضائی حملوں میں تین افراد شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی صوبہ ہرمزگان پر امریکی حملوں میں آٹھ شہری شہید ہوئے تھے، جن میں چار خواتین اور دو معذور بھائیوں سمیت چار مرد شامل تھے۔
ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں شہید ہونے والے آٹھ شہریوں کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا میں چار خواتین اور دو معذور بھائیوں سمیت چار مرد شامل ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران امریکا نے پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلے جنگی جرم کا ارتکاب کیا اور آٹھ بے گناہ ایرانیوں کو قتل کر دیا، جن میں چار مرد اور چار خواتین شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اب پہلے سے کہیں زیادہ پرعزم اور متحد ہیں اور اپنے وطن عزیز کے خلاف اس مجرمانہ جارحیت پر اپنے سفاک دشمنوں کو سخت پچھتاوا دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے سے شہید ہونے والے تین شہریوں کی بھی تصویر جاری کر دی اور بتایا کہ تینوں بندر خمیر پل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی حملوں سے شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔

Summary:

The US military completed its seventh consecutive night of strikes against Iran, targeting surveillance sites, military logistics infrastructure, underground weapons depots, and naval assets, according to US Central Command (CENTCOM). The operation involved fighter jets, aerial drones, and warships, with over 1,000 US troops deployed across the Middle East and a naval blockade of Iranian ports fully in effect.

Iran’s Tasnim news agency reported that the latest strikes killed 3 people and wounded 8 in Hormozgan province, a day after 8 civilians — including 4 women and 4 men, two of them disabled brothers — were killed in earlier US strikes on the same province. Iran released photos of the victims. Foreign Ministry spokesperson Esmaeil Baghaei accused the US of committing a “war crime” by targeting bridges, killing 8 innocent Iranians, and said Iranians are more united and determined than ever. Iran’s Foreign Minister also released images of 3 more civilians killed in a strike near a bridge in Bandar-e-Khamir, vowing that their blood “will not go in vain” and that Iran will defend the homeland “till the last breath.