میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ کے مغرب میں واقع آمین سیکیورٹی پوسٹ کے قریب چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری اور ہلکے ہتھیار استعمال کئے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بھی دفاعی پوزیشن اختیار کرکے شدت پسندوں کے خلاف بھاری اور ہلکے ہتھیار کا استعمال کیا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں تک پہنچنے اور ان کی گرفتاری کیلئے علاقے کا محاصرہ کرکے قریبی دیہاتوں میں سرچ اپریشن شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر شدت پسند تنظیمیں منظم ہونا شروع ہوگئے ہیں، جو آئے روز نہ صرف سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے، بلکہ عام آبادی کو بھی پریشان کیا، جہاں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔
