وزیراعلی خیبر پختونخوا نےکوروناویکسینیشن کا افتتاح کرلیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےکورونا ویکسین کا افتتاح ککیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرت ہوئے کہا ہے، کہ وفاقی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخواہ کوابتدائی طور پر سولہ ہزار ویکسین موصول ہوئی ہیں ۔ وفاقی حکومت کی گائیڈلاینز کے مطابق یہ ویکسین صوبے کے 8 اضلاع میں ہیلتھورکرزکو لگائے جائیں گے، ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری ان کی پہلی ترجیح ہے، ویکسین کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے مشکور ہیں، پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر ہم دوست ملک چین کا بھی شکریہ آدا کرتے ہیں، خیبر پختونخواہ میں اب تک 3194 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ32 شہید ہوئے ہیں، کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں
صوبائی حکومت ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان کا کہنا تھا، کہ فرنٹ لائن ورکرز اس قوم کے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے خدمات انجام دیں، موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے ہم کرونا کی پہلی لہر سے سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں، کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مربوط انداز میں اقدامات جاری ہیں، کرونا ویکسین اس وباء سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، موجودہ حکومت اس وباء سے اپنے فرنٹ لائن ورکرز اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں