میرانشاہ (دی خیبر ٹائمز رپورٹ) شمالی وزیرستان ریسکیو 1122کے خالی اسامیوں پر بھرتی میں میرٹ نظر انداز۔فی سکیل کے حساب سے فی لاکھ رشوت لینے کا انکشاف۔ ٹیسٹ کا نتیجہ 27مارچ کو نکلا اور تعیناتی کا نوٹیفیکشن 26مارچ کوجاری ہونا حیران کن۔ ٹیسٹ میں ایم فل کے ڈاکٹر 75نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود محروم۔ جبکہ میٹرک پاس ٹیسٹ میں30نمبر حاصل کرنے والوں کی بھرتیاں سوالیہ نشان۔ ڈی جی ریسکیو 1122اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نوٹس لیکر انصاف دلائیں۔بصورت دیگر تمام قبائلی اضلاع کے ہزاروں امیدوار وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ متاثرہ امید واروں کی پریس کانفرنس۔ شمالی وزیرستان ریسکیو 1122کے حالیہ امیدواروں اکرام اللہ۔ محسن اللہ۔ضیاء اللہ۔ شاہنواز خان اور دیگر نے میرعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمذید بتایا ہے، کہ قبائلی اضلاع کے 140اور شمالی وزیرستان کے 11 اسامیوں پر بھرتی میں انتہائی سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے، کہ تغیناتی میں کھلے عام فی سکیل کے حساب سے ایک لاکھ روپے کی رشوت لی گئی ہے۔ جس کے واضح ثبوت یہ ہیں۔ کہ فزیکل ٹیسٹ ۔ تحریری امتحان اور انٹرویو میں ایم فل پاس ڈاکٹروں نے 75 نمبر لیکرپہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بھرتی سے محروم ہوگئے، جبکہ میٹرک پاس اور ٹیسٹ میں صرف 30 نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو 1122میں بھرتیوں کے احکامات جاری کئے گئے، لیکن اس میں ایک اور حیرن کن بات یہ ہے کہ ٹیسٹ کا رزلٹ 27 مارچ 2020 کو اعلان کیا گیا، جبکہ تعیناتی کے احکامات 26 مارچ کو جاری کئے گئے ہیں، اور وہ بھی ایسے حالات میں جب کرونا کی وباء سے پورا ملک لاک ڈاون ہوچکا ہے۔ متا ثرہ امیدواروں نے کہا کہ ڈی جی ریسکیو 1122 کے پی کے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نوٹس لیکر انصاف دلائیں۔ بصورت دیگر تمام قبائلی اضلاع کے ہزاروں امیدوار وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔اور انصاف کے حکومت میں ان سے انصاف حاصل کرکے رہینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments