پشاور( دی خیبر ٹائمز رپورٹ) اپریل 10-2020
پشاورکے نجی ہسپتال نارتھ ویسٹ میں پی ڈی اے ممبر اور انستھیزیا کے ٹی ایم او ڈاکٹرامان اللہ جو کرونا کےمریضو کے خدمت کررہے تھے، کو شکایت پر کرونا ٹسٹ کرنا پڑا، جس کے ٹسٹ پازیٹیو موصول ہوئے ہیں، ، پاکستان ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے، کہ نارتھ ویسٹ ہسپتال انتظامیہ کرونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن کے اس ہیرو ڈاکٹر امان کا خاص خیال رکھینگے، جس کی صحتیابی کیلئے پوری قوم سمیت ہم سب ڈاکٹرز بھی دعاگوہ ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل اسی ہسپتال میں کرونا کے مریضو کی خدمت کرتے ہوئے ایک نرس کے بھی کرونا ٹسٹ پازیٹیو آئے تھے، نارتھ ویسٹ انتظامیہ نے نرس کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کرکے ہسپتال سے بھی نکال دی تھی، جس کے خلاف صوبائی حکومت کی ہیلتھ کمیٹی انکوائری کررہی ہے، وہ نرس اب بھی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے،