خیبر پختونخوا میں مزید 56 کوررونا مریضوں کی تصدیق، کنفرم کیسز کی تعداد 800 تک جاپہنچی

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نئے 56 کورونا مریضوں کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 800 تک جاپہنچی ہے، ایبٹ آباد میں ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 175 ہوگئی، ایبٹ آباد سے ایک، چارسدہ سے پانچ، کوہاٹ سے تین، کرم سے نو، ملاکنڈ سے دو، مہمند اور نوشہرہ سے ایک ایک، اور سوات سے تین نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں، 291 مشتبہ کیس بھی رپورٹ کئے گئے ہیں، بنوں سے 33، بٹگرام سے 6، دیر بالا سے 13، ہنگو سے چار، ہری پورر سے نو، خیبر سے دو، کوہاٹ سے 16، ملاکنڈ سے 29، مردان سے 146، نوشہرہ سے چار، پشاور سے چار، سوات سے 17، مشتبہ مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے ۔ 1558 مشتبہ مریضوںکا ٹیسٹ جاری ہے اب تک 153 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں