اداکار ہمایوں سعید حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد گھرواپس آ گئے ہیں۔ہمایوں نے اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع فالوررزکوخود دی۔
اداکار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ 14 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد بالآخرگھرواپس آگیا ہوں۔ اِس دوران زندگی پرغوروفکر کرنے میں بہت زیادہ وقت صرف کیا اور اس حقیقیت کا ادراک ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر بھی نہیں ادا کرسکتا ہوں ‘‘۔
Back home FINALLY after 14 days of self-quarantine. Spent lots of time contemplating life & came to the realisation that can't thank Allah enough for His infinite Blessings! Will insha Allah do everything in power to help those in need during this tough time pic.twitter.com/fxwh4SHqt7
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 3, 2020
اپنی ٹویٹ میں ہمایوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کی مدد کے لئے ہر ممکن طاقت سے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے امریکا سے وطن واپسی پر کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تاہم دونوں نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر14 دن قرنطینہ میں گزارے۔
Alhamdulillah our coronavirus reports have come back negative. We will still complete 14 days in quarantine and will be taking every necessary safety precaution even after that. Thanks for all your love and prayers! Stay Safe. Stay Home. #Covid_19 #CoronaFreePakistan pic.twitter.com/ZZCbp87San
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 23, 2020
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ہمارا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، پھر بھی ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری حفاظتی احتیاط کریں گے۔