قطر سے آنے والے 81 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) قطر سے پشاور پہنچنے والے والے 243 پاکستانیوں کے کورونا ٹیسٹس کی رپورٹ محکمہ صحت کو موصول ہوگئی ہے، قطر سے آنے والی فلائٹ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو لیکر 29 اپریل کو باچا خان ایئر پورٹ پہنچی تھی، محمکہ صحت کی رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن میں سے 81 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، باقی تمام افراد جن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ان کو جلد گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں