A medium shot of a man in a black waistcoat signing the Ziarat martyrs protest agreement. He is surrounded by other men, including a white-haired elder with glasses, tribal leaders, and government officials from Balochistan. The setting is a garden at night, with a pomegranate tree branch visible.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوششیں کامیاب، حکومت اور شہدائے زیارت کی دھرنا کمیٹی میں تحریری معاہدہ طے پا گیا، دھرنے ختم

کوئٹہ (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی مفاہمتی کوششیں آخر کار رنگ لے آئیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان حکومت، شہدائے زیارت کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات مکمل طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔ دونوں فریقین نے طویل بحث و مباحثے کے بعد مشترکہ مسودے پر مکمل اتفاق کرتے ہوئے باقاعدہ تحریری معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں، جس کے بعد کوئٹہ اور زیارت میں کئی روز سے جاری احتجاجی دھرنے فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
معاہدے کے اہم نکات اور حکومتی یقین دہانیاں
رکن دھرنا کمیٹی نصر اللہ زیرے نے مذاکرات کی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت زیارت واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت ایک مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا جائے گا، جس میں اپوزیشن رہنماؤں اور شہداء کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے تحفظات براہِ راست حکومت کے سامنے رکھ سکیں۔
معاہدے کے متن کے مطابق حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ، شہدائے زیارت کو سرکاری پالیسی کے تحت باقاعدہ شہید تسلیم کیا جائے گا۔
متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی، مستقل کفالت اور ان کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔
شہداء کی یادگار کے طور پر مختلف سرکاری عمارتوں کو ان کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔
ریونیو سے متعلق عوام کے سنگین تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیر ریونیو کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان مسائل کا مستقل حل تلاش کرے گی۔
مذاکرات کی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا حکومت کی اولین آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں ناقابلِ فراموش قرار دیا۔
تحریری معاہدے کے بعد دھرنا کمیٹی نے دھرنے ختم کر دئے ہیں، جس کے بعد صورتحال معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، زیارت میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، جس میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

Summary: Balochistan Govt and Ziarat Protesters Reach Written Agreement, Sit-ins Called Off

QUETTA: Following successful reconciliation efforts by Balochistan Chief Minister Sarfraz Bugti, the provincial government has reached a written agreement with the families of the Ziarat incident martyrs and the protest (dharna) committee. Consequent to the successful dialogue, the multi-day sit-ins in Quetta and Ziarat have been officially called off.

Key Highlights of the Agreement:

  • Judicial Investigation: A high-level judicial commission will be established to conduct a transparent inquiry into the Ziarat terrorism incident.

  • Official Martyr Status & Support: The victims will be officially designated as ‘martyrs’ under government policy. Their families will receive financial compensation and livelihood support, while their children will be provided with free education.

  • Memorialization: Public buildings will be named in honor of the martyred personnel to preserve their memory.

  • Grievance Redressal: A special committee led by the Revenue Minister will be formed to address public reservations regarding revenue matters.

  • Joint Security Review: A joint law and order meeting, chaired by CM Sarfraz Bugti, will be convened with opposition members and the victims’ families in attendance.

Government Stance & Funeral Schedule

Chief Minister Sarfraz Bugti reiterated that looking after the families of the martyrs is the state’s foremost responsibility, paying rich tribute to the unforgettable sacrifices of the Pakistan Army, Frontier Corps (FC), and Police.

The funeral prayers for the martyred police personnel will be offered today at 4:00 PM at the Ayub Stadium in Quetta, drawing high-ranking officials and a large number of citizens.