میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کے زیراہتمام گرینڈ قبائلی امن جرگہ جاری

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ ،  بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کے خلاف گرینڈ قبائلی امن جرگہ جاری ہے، یوتھ آف وزیرستان اس جرگے کی سربراہی کرہی ہے، گرینڈ امن جرگے میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شریک ہیں ۔ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں وزیرستان میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ بدامنی کی تدارک اور امن مان کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں