پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) پشاور میں شدید اور قیامت خیز گرمی شروع ہوگئی ہے، جبکہ دوسری جانب واپڈا کی جانب سے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پشاور شہر میں لاہوری گیٹ کے مقام پر رات ہونے کے باوجود بھی بجلی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام گھروں سے نکل کر احتجاج کررہے ہیں، جبکہ واپڈا کے اہلکار روایتی سردمہری سے کام لے رہے ہیں۔
آج پیر کے روز بھی شہر بھر ورسک روڈ اور پشاور کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے، جس میں شاہراہوں کو بھی بند کرنے کے اعلانات کئے گئے ہیں۔
