وزیرستان یونین آف جرنلسٹ اور میرانشاہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل احسان داوڑ صدر عمر دراز وزیر سیکرٹری جنرل جبکہ سید ایوب پریس کلب کے صدر منتخب

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) وزیرستان یونین اف جرنلسٹس شمالی وزیرستان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ کے انتخابات مکمل ہو گئے جس میں آخری نتائج کے مطابق احسان داوڑ صدر جبکہ عمر دراز وزیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس طرح سید ایوب ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے ۔ کابینہ کے دیگر آراکین میں نصرُمن اللہ سینئر نائب صدر، محمد ایوب نائب صدر ، اسداللہ وزیر جائنٹ سیکرٹری جبکہ حاجی مجتبی کو فنانس سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ۔ انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ عملے کی ذمہ داریاں ناصر داوڑ، رسول داوڑ اور رشید افاق نے پوری کیں جبکہ نگرانی کے فرائٖض سینئر صحافی حاجی پذیر گل نے آدا کئے، انتخابات کے بعد نو منتخب صدر احسان داوڑ نے بتایا کہ آنے والے ایک سال کے دوران ان کی پوری توجہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہوگی اور یونین کیلئے ہمیشہ ایک خدمتگار کے طور پر حاضر رہےگا ۔ اجلاس میں شہید صحافیوں کی درجات بلندی کے لٸے دعا بھی کی گٸی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں