عزیر بلوچ عمران خان کا بھی دوست اوی پی ٹی آئی کا حصہ رہاہے، حبیب جان کا دعویٰ

اسلام آباد ( دی کیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) عزیر بلوچ کے قریبی دوست حبیب جان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے، کہ عزیر بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا بھی دوست اور پی ٹی آئی کا حصہ رہاہے، اس لئے وزیراعظم عزیر بلوچ کے متعلق بہترین معلومات رکھتے ہیں۔
انہوں میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بھی انکشاف کیا ہے، کہ انگلینڈ میں ان کی نعیم الحق سے بھی ، ملاقات رہی ہے، جبکہ فیصل واوڈا سے مسلسل ٹیلی فون پر رابطے رہے ہیں۔ اور ساتھ موجودہ گورنر سندھ بھی عزیر بلوچ کے ساتھ رابطے میں رہتے تھے، تاہم وہ ایک الگ مسئلہ ہے، کہ اب وہ ان باتوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔
حبیب جان بلوچ نے دنیا نیوز کو بتایا ہے، کہ عزیر بلوچ کیلئے قائم کمیشن نے اگر انہیں بلایا تو وہ ان کے سامنے تمام تفصیلات سے اگاہ کرسکتے ہیں، جو شائد کسی کو بھی نہیں معلوم کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ کیسےرہاہے؟
ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے جلوسوں میں عزیر بلوچ ہی اپنے لوگوں کو لیکر ان سے جلسے کرواتے تھے، وہ عمران خان کے علم میں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں لوگ کون اور کہاں سے آرہے ہیں، جلسے جلوسوں میں عزیر بلوچ کے لائے ہوئے لوگوں کیلئے جلسوں میں کھانے پینے کا انتظام کون کررہاتھا؟
اگر فیصل واوڈا یا گورنر سندھ انکار کریں تو وہ ایسے ثبوت کمیٹی کے سامنے پیش کرینگے جس سے کوئی بھی انکار کا تصور نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں