خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9افراد جاں بحق 220 نئے کیسز رپورٹ

پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈیسک) مئی 24 کو محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے رپورٹ کے مطابق میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9افراد جاں بحق ہوگئے، اموات کی تعداد 398ہوگئے۔ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے220 نئے کیسزکی رپورٹ ہونے کے ساتھ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7ہزار905 ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 73 مریض صحت یاب ہوگئےہیں۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2469متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ کے مچؤطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 940 ہوگئی ہیں، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 230 افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 2 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 42 مریض متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں