پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے گورنر ہاوس پاراچنار میں محکمہ زرعی تحقیق کے زیر اہتمام منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی ایڈیشنل ڈیپٹی کمشنر نعیم طورو ڈایریکٹر زرعی تحقیق فضل وھاب ریسرچ افسر ڈاکٹر تاجر حسین نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کسانوں کی تربیت کی ضرورت ہے اور تربیت کے بعد مزید بہتر طریقہ سے کسان کا شتکاری کرسکتے ہیں،
حبیب ملک اورکزئی نے اعلان کیا کہ پاراچنار میں جلد زرعی ریسرچ سنٹر قایم کیا جائے گا اور فصلوں کی بہتر پیداوار کیلیے کسانوں کی تربیت کا عمل جاری رکھا جایےگا، منعقدہ تقریب کے دوران کسانوں میں زرعی الات بھی تقسیم کئے ،
مختلف تربیتی پراگرموں میں ٹریننگ حاصل کرنے والے کاشتکاروں حاجی محمد جان طوری ملک محمد خان اور سید اخلاق حسین کا کہنا تھا کہ تربیت پانے والے کسان بہتر انداز سے کاشتکاری کررہیں ہیں اور فصلیں آگارہیں ہیں۔
Load/Hide Comments