ریلوے کی بکنگ آج رات بارہ بجے سے شروع ہوجائیگی

اسلام آباد ( دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک ) پاکستان ریلوے کے 20 مئی سے 30 ٹرینوں پر مشتمل آپریشن کی بکنگ آج منگل مئی19 سے شروع ہوگئے ہیں، مسافر آج سے آن لائن ٹکٹ بک کرا سکیں گے، ریلوے ترجمان کے مطابق، جن مسافروں نے لاک ڈاون سے قبل بکنگ کرائی تھی وہ ترجیحی بنیادوں پر اپنی مرضی کی کسی بھی ٹرین میں سفر کر سکیں گے، بصورت دیگر ان کی مکمل رقم ری فنڈ کر دی جائے گی۔ 60 فیصد تک بکنگ مکمل ہونے کے بعد بکنگ بند کر دی جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول رکھتے ہوئے 40 فیصد ٹرین خالی ہونے کے باوجود کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں