افغان طالبان نے مذید 15 افغان اہلکار رہاکردئے

پشاور ( دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان طالبان اور افغان حکام کی جانب سے مثبت پیش رفت جاری ہے، امارت اسلامی افغانستان ( افغان طالبان ) کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے، کہ افغانستان کے صوبہ جوزجان میں اُن کے ساتھیوں نے 15 سرکاری اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے، رہا کر دئے جانے والے اہلکاروں کو گھر تک پہنچنے کیلئے 5،5 ہزار افغانی نقدی بھی دئے ہیں تا کہ گھر پہنچنے تک انہیں کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو، اس کے ساتھ طالبان نے انہیں نئے سفید رنگ کے کپڑے اور کالے واسکٹ بھی فراہم کئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں