شرم آنی چاہئے، جو خان کی رہائی کیلئے نہیں آ سکتے عہدے چھوڑ دیں: علیمہ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر علیمہ خان کا پارٹی رہنماؤں پر سخت برہمی کا اظہار اسلام اباد (دی خیبرٹائمزمینٹرنگ ڈٰسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں اور ارکانِ اسمبلی کی عدم موجودگی پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا لہجہ خاصا تلخ دکھائی دیا۔ انہوں نے پارٹی کے منتخب نمائندوں کی غیر حاضری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آج اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے نام اور ان کے ووٹوں کی بدولت بیٹھے ہیں، کیا انہیں آج یہاں اڈیالہ جیل کے باہر موجود نہیں ہونا چاہیے تھا؟ انہوں نے اسے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن کی پہچان عمران خان ہے، وہ ان سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی نہیں پہنچے۔ اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کی ناراضگی کو کم کرنے کی کوشش کی اور وضاحت پیش کی کہ انہوں نے تمام متعلقہ فورمز پر پیغام پہنچا دیا تھا۔ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کا بیان اور ہدایات پارلیمانی گروپ اور خیبر پختونخوا کے ایم این ایز (MNAs) کے مخصوص گروپس میں شیئر کر دی تھیں۔ تمام ارکان کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ اڈیالہ جیل پہنچیں۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ اگلے ہفتے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبے کے تمام ارکانِ اسمبلی یہاں جیل کے باہر موجود ہوں گے۔ علیمہ خان شاہد خٹک کی وضاحتوں سے مطمئن نظر نہ آئیں اور انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو لوگ مشکل وقت میں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے، انہیں عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا، کہ جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ لئے، انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہئے۔ اگر وہ اڈیالہ جیل نہیں آ سکتے اور اپنے قائد کیلئے آواز بلند نہیں کر سکتے، تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنی سیٹیں اور عہدے چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ملاقات کے مخصوص دنوں پر پارٹی قیادت اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد عام طور پر وہاں جمع ہوتی ہے۔ تاہم، حالیہ دنوں میں پارٹی کے اندرونی حلقوں میں ارکانِ اسمبلی کی مبینہ سستی اور کم دلچسپی پر تنقید کی جا رہی ہے، جس کا اظہار آج علیمہ خان نے کھل کر کر دیا

شرم آنی چاہئے، جو خان کی رہائی کیلئے نہیں آ سکتے عہدے چھوڑ دیں: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر علیمہ خان کا پارٹی رہنماؤں پر سخت برہمی کا اظہار اسلام اباد (دی خیبرٹائمزمینٹرنگ ڈٰسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں قیامِ امن کیلئے حکومت سرگرم، وزیراعلیٰ ہاؤس میں باجوڑ جرگہ طلب: بیرسٹر سیف

پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کا آغاز کر دیا مزید پڑھیں

سوات: دریاؤں میں مائننگ، تجاوزات پر مکمل پابندی؛ ریسکیو نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

سوات (دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) حالیہ سانحہ سوات کے بعد ضلعی و صوبائی سطح پر اہم اقدامات اور فیصلے کیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی قیادت، ضلعی انتظامیہ اور مزید پڑھیں

مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی سے بھی زیادہ خطرناک ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کا ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے کو ملکی نظامِ انصاف کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید پڑھیں

ضم اضلاع پر سیلز ٹیکس ظلم ہے، وعدے پورے کیے بغیر ٹیکس ناانصافی ہے: امیر جماعت اسلامی وسطی خیبرپختونخوا

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے ضم شدہ اضلاع پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو قبائلی عوام سے ناانصافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ مزید پڑھیں

ارکان کے بپھرنے کا خوف یا کچھ اور ، خیبرپختونخوا کابینہ ردوبدل و توسیع التوا کا شکار۔ تحریر : یاسر حسین

26 جنوری 2020 کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کے تین وزراء کے قلمدان واپس لینے کے بعد توسیع اور ردوبدل کی تیاری شروع کی ، اس دوران کابینہ کے تمام ارکان مزید پڑھیں