پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے صحافی فخرالدین کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے، کہ صحافی فخرالدین کی کورونا وائرس سے شہادت پر دلی دکھ ہوا۔ فخرالدین کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ فخرالدین کی شہادت سے خیبرپختونخوا ایک عظیم صحافی سے محروم ہو گئی۔ کورونا وباء کے دوران بھی صحافی فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ شہید صحافی کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں شھید کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں۔ شھید کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ پاک فخرالدین کی اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور شہید کے درجات بلند کریں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments