ممبئی ( دی خیبر ٹائمز سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹرز کو شاہد آفریدی کے حق میں بیان دینے پر ٹوئٹرز پر بھارتی شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا . پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے لاک ڈائون کے دوران اپنی فائونڈیشن کے زیرانتظام شہریو ں کو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی دینے کیلئے کام کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں صاحب حیثیت لوگوں سے امداد کی اپیل کی جس پر بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہربجن سنگھ نے شاہد آفریدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ویڈیو پیغام میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا لاک ڈائون میں متاثرہونیوالے افراد کی مالی امداد کیلئے شاہد آفریدی فائونڈیشن کا ساتھ دیں دونوں نے اپنے ٹوئٹر پرپیغام دیا کہ اب یہ وقت ہے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کیلئے ہم آگے آئیں جس پر شاہد آفریدی نے ان دونوں کا شکریہ ادا کیا تاہم ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد نے اس پر برا مانتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تم دونوں اپنا دماغ کھو چکے ہو اس لئے شاہد آفریدی کو سپورٹ کررہے ہوں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments