پشاور(دی خیبر ٹائمز کامرس ڈیسک) پشاور چیمبر کے اجلاس میں صدر پشاور چیمبر محمدعاطف حلیم، سنیئر نائب صدر حاجی طلا محمد ، فاونڈر پریزیڈنٹ محمد احتشام حلیم ، طاہر ظفر، عدنان جلیل،ہاشم خان ،رحمان گل، سابقہ نائب صدر پشاور چیمبر عاطف شہزاد نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس اور ملکی حالات کے حوالے سے جامع بحث ہوئی جس میں حکومت کی کرونا کے خلاف حکمت عملی بروقت مریضوں کا علاج کے علاوہ احساس کفالت پروگرام اور غریبوں کے لیئے امداد ی پیکج کو سراہا، بلخصوص ڈاکٹر عبدالباری خان چیف ایگزیکٹیو انڈس ہسپتال کراچی اور صوبائی وزیر صحت و فناس تیمور خان جھگڑا کی خدمات کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں بھی بے لوث خدمات کا ثبوت پیش کیا۔
اجلاس میں متفقہ طور پر پشاور چیمبر کی طرف سے دونوں شخصیات کو گولڈ میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر عبدالباری چیف ایگزیکٹیو انڈس ہسپتال کراچی او وزیرصحت و فنانس تیمور خان جھگڑا صاحب کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پشاور چیمبر کی طرف سے ان دونو ں شخصیات کو گولڈ میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا ہے جیسے ہی حالات بہتر ہونگے تو پروقار تقریب میں وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحبمہمان خصوصی ہونگے، خط میںان دونوں شخصیات کا نام تمغہ شجات و بہادری میں بھی تجویز کیا ہے کہ گزشتہ روزانہ کی بنیادوں ڈاکٹر عبدالباری نےصحت اور وزیر صحت و فنانس تیمور جھگڑا نے صحت کے شعبہ کیساتھ ساتھ تاجر برادری کے مسائل کو بھی بہتر انداز سے حل کیا جو ایک معنی خیز عمل ہے بلکہ انے والے نئے وزراءکے لیئے ایک مثال قائم کر دی ۔
Load/Hide Comments