میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ) شمالی وزیرستان میرانشاہ میں ھمزونی قبائل اور انتظامیہ کے مابین جاری مزاکرات ناکام ہوگئے، قبائل کا حراست میں لئے جانے والے افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری رہیگا، تاہم ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی اسکواڈ پر حملے میں شہید اہلکار کی سوگ میں تین دن کیلئے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے سے احتجاجی کیمپ ہٹا کر نیو پلازہ منتقل کردیا، جہاں پر تین دن تک احتجاجی کیمپ میں ڈھول، آتن اور ترانے نہیں سنائینگے۔
واضح رہے کہ ہمزونی قبائل نے حراست میں لئے جانے والے افراد کی رہائی کیلئے اس سے قبل 10 دن تک ان کے گاؤں ہمزونی میں احتجاجی دھرنا دیا، تاہم ان کی آواز نہ سننے کے بعد قبائل نے احتجاجی دھرنا میرانشاہ پریس کلب کے سامنے منتقل کردیا،
چیف آف داوڑ قبائل ملک جان محمد کا کہنا ہے، کہ اگر 3 دن کے اندر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، اور حراست میں لئے جانے والے ان کے پانچ بے گناہ افراد کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ان کے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوسکتا ہے، جس میں پاک افغان شاہراہ کو بند کرنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments