شمالی وزیرستان رزمک میں فائرنگ ایک شخص ہلاک 6 زخمی

میرانشاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں دو مخالف گروپوں کے مابین ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتینجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے میں ایک خاندان کے ساتھ آئے ہوئے مہمان فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، جبکہ دونوں گروپوں سے 6 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مہمان راحت شاہ ولد محمد شاہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔ جو رزمک کی سیر کیلئے لکی مروت سے آئے تھے، میزبان خاندان کے ساتھ رزمک بازار کی سیر کرنے کی غرض سے نکلا، تاہم پُرانی دشمنی کی بنا پر خاندانی دشمنی رکھنے والے مخالف فریق نے دیکھتے ہیں اس پر فائرنگ شروع کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خاندان سے 6 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جنہیں مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میران شاہ منتقل کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ شک کی بنا پر رزمک بازار سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں