شمالی وزیرستان ، نامعلوم مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلرز نے دو قبائلی جوانوں کی جان لے لی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی ٹوچی پار علاقے حدیر خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے بابرخیل قوم کے دو نوجوانوں کو نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے دوست اللہ اور صنیب کو گولی مارکر قتل کردیا، واردات کےبعد مسلح نقاب پوش ٹارگٹ کلز فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،
شمالی وزیرستان میں بدامنی نے ڈھیرے جمائے رکھے ہیں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، بھتہ خوری، اور دہشتگردی کے دیگر واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، چند روز قبل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آواز اٹھانے والے یوتھ آف وزیرستان کے صدر نوراسلام کو بھی ٹارگٹ کرکے شہید کیا تھا، نوراسلام کی شہادت کے بعد اب شائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف کوئی موثر آواز اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں