قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل میں شدت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران بند کیا جانے والا مسجد قبا کو کھل دیا گیا

خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں گیارہ سال 6 ماہ قبل شدت پسندوں کے خلاف اپریشن کے دوران بند کیا جانے والا مسجد قبا کو مذہبی سرگرمیوں کیلئے کھل دیاگیا، خیبر ایجنسی تحصیل لنڈی کوتل میں واقع مسجد قباء میں آج نماز جمعہ آدا کر دی گئی۔
خیبر سیاسی اتحاد کےصدر مفتی محمد اعجاز شینواری نے نماز جمعہ کی امامت کی اس موقع پر خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے بھی نماز جمعہ میں شرکت کی مفتی اعجاز شینواری نے نماز جمعہ میں خطبہ کے دوران مسجد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسجدیں علاقائی امن میں اہمیت کے حامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مسجد قباء قرآن و سنت اور درس و تدریس کے لیے استعمال ہوگی انہوں نے تمام مشران اور خیبر سیاسی اتحاد کے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کا خصوصی شکریہ آدا کیا جنہوں نے مسجد کو کھولنے اور اس کی صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیانماز جمعہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں