پاراچنار میں عدالتی احکامات پر کچہری اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے اطراف میں سڑکوں پر بنائے گئے گیٹ شہریوں کی آمد و رفت کیلئےکھول دئے گئے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں محمود علی صدر بار ایسوسی ایشن ضلع کرم اور بار کے دیگر ممبران نے جوڈیشل مجسٹریٹ کرم محمد اصغر خان کی عدالت میں کیس دائر کیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور کچہری کے ارد گرد سڑکوں پر عرصہ دراز سے لوگ آمد و رفت کرتے تھے اور شارع عام کے طور پر استعمال کرتے تھے مگر سال 2002 کے دوران مقامی انتظامیہ نے ان سڑکوں پر گیٹ لگا دئیے اور ان راستوں پر آمد و بند کردی جو کہ تاحال بند تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا جوڈیشل مجسٹریٹ کرم محمد اصغر خان نے سماعت اور چھان بین کے بعد دراوزہ کھول کر سڑکوں کو آمد و رفت کیلئے کھولنے کا حکم دیا جس پر مذکورہ دروازے کو کھول دیا گیا اور ان سڑکوں پر دوبارہ آمد و رفت شروع ہوگئی ہے پی پی پی کے صدر حاجی جمیل سماجی رہنما تنویر حسین اور دیگر سماجی رہنماؤں نے سڑکوں پر لگائے گئے گیٹ کھولنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں